رمضان شوگر مل سے میرا کوئی تعلق نہیں۔فائل فوٹو
رمضان شوگر مل سے میرا کوئی تعلق نہیں۔فائل فوٹو

حکمران بے حس, عوام بھوکے اور بیروزگار ہیں.شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدراوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ حکمرانوں کو معیشت اورعوام کی تکلیف کا کوئی علم ہے؟، عوام بھوکے اور بیروزگار ہیں جبکہ حکمران بے حسی سے سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں ۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ملک کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بحران کا سامنا ہے ، عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ، گندم آٹا ، چینی ، سبزی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت ہے ، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عوامی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں، حکمرانوں کے روز کرپشن اسکینڈل سامنے آئیں گے تو روٹی مہنگی ہو گی ۔

قائڈ حزب اختلاف نے کہا کہ چینی کی قیمت 120 سے 130 روپے فی کلو تک گئی ہے ،اضافی گندم پیدا کرنے والے ملک میں آٹے کی فراہمی کو حکومت یقینی نہ بنا سکے ۔