مسم لیگ نون کی نائب صدر مریم نوازشریف نے کہاہے کہ چیئرمین نیب کی طرح عمران خان کا آلہ کار بننے والوں کو بھگتنا پڑے گا ، احتساب آلہ کار بننے والوں کا بھی ہوگا ۔
اسلام آباد میں مریم نوازنے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں سب ایک پیج پر ہیں ،پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا موقف نوازشریف والا ہی ہے ،پیپلز پارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ عالمی میڈیا سے پتا چل رہاہے حکومت امریکہ کو فضائی اڈے دے چکی ہے ، امریکہ کو اڈے خفیہ مذاکرات سے نہیں مل سکتے ،تردید بھی نہیں آئی ۔ مریم نواز کا کہناتھا کہ پاکستان میں امریکہ کو اڈے دینے کی مخالفت کرتے ہیں ۔
ان کا کہناتھا کہ چیئرمین نیب تو عمران خان ہیں ،ایک کو ہٹا دیں دوسرے کو لگا دیں ، چیئرمین نیب کی طرح عمران خان کا آلہ کار بننے والوں کو بھگتنا پڑے گا ، احتساب آلہ کار بننے والوں کا بھی ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ شوکت عزیزصدیقی کی گواہی بڑی ہے اس کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں ،یہ صرف شوکت عزیز کیس نہیں بلکہ بہت الارمنگ بات ہے عدلیہ کو سمجھنا چاہیے ، آج کیس سننے والے وہ جج بھی کٹہرے میں کھڑے ہوں گے ، آج جو کیس سن رہے ہیں کل وہ بھی کٹہرہے میں کھڑ ہوں گے ،عدلیہ کو کچھ ایسا کرنا چاہیے کہ کوئی کسی بھی جج سے غلط فیصلہ نہ لے سکے ۔