وفاقی حکومت نے ڈی جی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی واجد ضیاء کو عہدے سے ہٹادیا ان کی جگہ آئی جی خیبرپختونخوا ثناء اللہ عباسی کو تعینات کردیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے واجد ضیاء کو ڈی جی ایف آئی اے کے عہدے سے ہٹانے کی منظور دی۔
ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء پاناما کیس کی تحقیقات کرنیوالی جے آیی ٹی کے سربراہ تھے، اس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا تھا۔
سمری کے مطابق واجد ضیاء کی جگہ انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا ثناء اللہ عباسی نئے ڈی جی ایف آئی اے ہوں گے، واجد ضیاء کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو میں تعینات کردیا گیا۔
وفاقی کابینہ نے کمانڈنٹ ایف سی معظم جا انصاری کو آئی جی پولیس خیبرپختونخوا تعینات کردیا اور آئی جی آزاد کشمیر صلاح الدین کمانڈنٹ ایف سی مقرر کردیا۔