لمبی کالز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ واپس لے لیاگیا۔فائل فوٹو
لمبی کالز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ واپس لے لیاگیا۔فائل فوٹو

لمبی کالز کرنے والوں کے مزے ختم۔ ٹیکس لگ گیا

وفاقی حکومت کی جانب سے تین منٹ سے زائد جاری رہنے والی کالز پر ٹیکس عائد کردیا گیا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریرکرتے ہوئے بتایا کہ تین منٹ سے زائد جاری رہنے والی فون کالزپرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال اور ایس ایم ایس پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ موبائل سروسز پر موجودہ ود ہولڈنگ ٹیکس 12.5 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردیا جائے گا اور کچھ عرصے بعد 8 فیصد کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ  2022 میں نئی مردم شماری کرانے کیلیے 5 ارب مختص کر دیے گئے ہیں ۔

شوکت ترین کا کہناتھا کہ احساس پروگرام کیلیے بجٹ میں 260ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ لنگر خانے کا نظام جاری رکھا جائے گا ، تسلیم کرتے ہیں کہ مہنگائی کے باعث غریب افراد کی زندگی مثاتر ہوئی ہے ، مقامی حکومت کے انتخابات کیلئے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔