فائل فوٹو
فائل فوٹو

 خوردنی تیل،گھی اور فولاد سستا ہوگا

مالی سال 2021-22 کے دوران ملک میں خوردنی تیل ، گھی اور فولاد سستا ہو گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین  بجٹ پیش کررہے ہیں۔

بجٹ تقریر کے دوران انہوں نے اعلان کیا کہ خوردنی تیل ، گھی اور فولاد پر فیڈرایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی گئی۔

اس کے علاوہ آم، کینواور سیب سمیت پھلوں کت جوس سستے ہوں گے۔وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے آم، کینواور سیب سمیت پھلوں کے جوس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔