یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو
یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو

تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ بدترین مذاق ہے۔احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے تنخواہ دار طبقے کے ساتھ بدترین مذاق اوران کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترداف قراردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پرٹویٹ کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ریکارڈ مہنگائی برپا کرنے کے بعد تنخواہ دار طبقہ کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ اُن کے ساتھ بدترین مذاق اوران کے زخموں پہ نمک چھڑکنے کے مترادف ہے،ہم اسے مسترد کرتے ہیں،کم ازکم 25فیصد اضافہ کیا جانا چاہیے تھا چونکہ تین سال سے اضافہ نہیں ہوا۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی نے سی پیک کے اہم ترین منصوبہ ایم ایل ون جس کی لاگت پاکستانی رپوں میں 1119307 ملین  ہے، اس کے لیے 6000 ہزار ملین روپے بجٹ میں رکھے ہیں، اس حساب سے تو یہ منصوبہ 186 سالوں میں مکمل ہو گا، یہ ہے حقیقت بجٹ اور سی پیک کی،یہ کراچی تا پشاورطورخم ریل منصوبہ ہے جس کے معاہدے پہ 2017 میں دستخط ہوئے اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے آج تک کام شروع نہیں ہو سکا۔