لاہور ہائیکورٹ نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں عمرقید کی سزا پانے والے جوڑے کی سزا معطل کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے جوڑے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔احمد علی اور ریحانہ کوثر کو سیشن عدالت ساہیوال نے 2011 میں عمرقید کی سزا سنائی تھی۔ سپریم کورٹ نے ثبوتوں کی دوبارہ تشخیص کے لیے اپیل کو سماعت کے لیے منظور کیا۔
فاضل عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزمان کے وکیل نے استغاثہ کے کیس میں نقائص کی بھی نشاندہی کی، اس کیس کے بے نتیجہ ہونے کا تاثر بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔
لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ ملزمان 2011 سے جیل میں ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے تک عدالت سزا معطل کرتی ہے۔عدالت نے ملزمان کو ضمانت کے لیے 5 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔