طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ایکسرے کیے گئے۔فائل فوٹو
طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ایکسرے کیے گئے۔فائل فوٹو

شہباز شریف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش۔ ایک گھنٹے تک تفتیش

ن لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف شوگر اسکینڈل کی تحقیقات میں آج ایف آئی اے کی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے جس دوران ان سے پانچ رکنی ٹیم نے ایک گھنٹے تک تفتیش کی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹر پنجاب زون ون  ڈاکٹر رضوان نے شہباز شریف سے تفتیش کرنے والی ٹیم کی سربراہی کی۔ایف آئی اے نے شہباز شریف کو شوگر سکینڈل میں تحقیقات کیلیے بلایا تھا، شہباز شریف تقریباً 1 گھنٹہ ایف آئی اے کے دفتر میں موجود رہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آدھے گھنٹے کی تفتیش کے بعد شہباز شریف ایف آئی اے کے دفتر سے نکل گئے اور اپنی گاڑی میں بیٹھ گئے تو ایف آئی اے حکام نے انہیں دوبارہ بلا لیا۔ ایف آئی اے حکام نے شہباز شریف سے مزید آدھے گھنٹے تک تفتیش کی جس کے بعد انہیں جانے دیا گیا۔

ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے اس دوران شہباز شریف سے مختلف سوالات کیئے۔اس سے قبل میاں شہباز شریف لاہور میں ایف آئی اے کے دفتر میں پیش ہوئے تو مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے ایف آئی اے کے دفتر کے قریب لگے کیمپ پر نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا۔

شہباز شریف کی آمد کے موقع پر کیمپ میں نون لیگ سے تعلق رکھنے والی خواتین کارکنوں کی جانب سے بھی اپنے قائد کے حق میں نعرے بلند کیے گئے۔