جوہرٹاؤن بم دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا
دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد چارہوگئی۔
عمر فاروق کو اس کے دوست نے قتل کرکے لاش بذریعہ ٹرک کابل روانہ کی تھی۔فائل فوٹو
جوہرٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکے کا ایک اور زخمی جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا،جس کے بعد بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد چارہوگئی۔
ایدھی حکام کے مطابق بم دھماکے میں زخمی ہونے والا 40سالہ مظہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ مظہر بی آراو سوسائٹی میں واقع گھر میں مالی کاکام کرتا تھا اورشیر شاہ کالونی کا رہائشی تھا۔ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد مظہرکی لاش کو اس کے آبائی گھر منتقل کر دیا ہے۔