پی ایس ایل 6 کا فائنل آج کھیلاجائے گا
ملتان سلطانزاور پشاور زلمی کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی جانب سے جیت کے عزم کا اظہارکیا گیا ہے۔فائل فوٹو
اکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )6 کا فائنل میچ آج (جمعرات) کو ملتان سلطانزاور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہوگا۔ملتان سلطانز کی ٹیم پہلی بار پی ایس ایل کا فائنل میچ کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی جانب سے جیت کے عزم کا اظہارکیا گیا ہے۔
پشاور زلمی کی کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ وننگ مومینٹم کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے جبکہ ملتان سلطانزکے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا اس بار کے چیمپیئن ہم ہی ہونگے نیچرل گیم کھیل کر فائنل میں فتح سمیٹیں گے۔