حکومت سے مطالبات کی منظوری کے لیے وقت مانگا تھا جو نہیں ملا۔فائل فوٹو
حکومت سے مطالبات کی منظوری کے لیے وقت مانگا تھا جو نہیں ملا۔فائل فوٹو

آئل ٹینکرز کی ہڑتال۔ پٹرول بحران کا خدشہ

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کر دی ہے جس کے بعد ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں مختلف شہروں میں پٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مطالبات کی عدم منظوری کی وجہ سے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کردی ہے اور ہڑتال کے باعث ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ہے، جب کہ مختلف شہروں میں پٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ حکومت سے مطالبات کی منظوری کے لیے وقت مانگا تھا، حکومت نے مطالبات مانے نہ ہی ملنے کا وقت دیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ انکم ٹیکس کی شرح 3 سے کم کرکے 2 فیصد کی جائے، انکم ٹیکس ود ہولڈنگ ایجنٹ ریٹ میں بھی ایک فیصد کمی کی جائے، آئل کمپنیوں کو 15 دن میں ادائیگی کا پابند کیا جائے،اورغیر قانونی لوڈنگ کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔