کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔فائل فوٹو
کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔فائل فوٹو

 حکومت سندھ فنڈزکی منصفانہ تقسیم یقینی بنائے۔وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے صوبائی فنڈز کی منصفانہ تقسیم نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت این ایف سی ایوارڈ کے مطابق فنڈزکی بروقت منتقلی کو یقینی بنا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اورسینیٹر فیصل سبزواری شامل تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمربھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان کو دوران ملاقات کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل اولین ترجیحات میں سے ہے۔ انہوںے کہا کہ نئے اعلان شدہ منصوبوں کو جلد شروع کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کراچی کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔