بااثرافراد نے غریب محنت کش کو اغوا کے بعد مرغا بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔فائل فوٹو
بااثرافراد نے غریب محنت کش کو اغوا کے بعد مرغا بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔فائل فوٹو

بااثرافراد نے غریب محنت کش کو مرغا بنا دیا

فیصل آباد میں بااثر افراد نے غریب محنت کش کو مرغا بنا کر تشدد کا نشانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے مرید والا میں بااثرافراد نے غریب محنت کش کو اغوا کے بعد مرغا بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بااثر افراد نے محنت کش کے سرکے بال اور مونچھیں مونڈھ کرٹک ٹاک ویڈیو بنائی، ملزمان نے غریب محنت کش پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

پولیس کے مطابق تھانہ مرید والا میں مقدمہ درج کرکے دو مرکزی ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔