میر استعفیٰ سندھ حکومت کے آمارانہ طرز کو آشکار کردے گا۔فائل فوٹو
میر استعفیٰ سندھ حکومت کے آمارانہ طرز کو آشکار کردے گا۔فائل فوٹو

فردوس شمیم نقوی نے وزیرا عظم سے اجازت طلب کرلی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی اور سابق اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے وزیرا عظم عمران خان سے مستعفیٰ ہونے کے لیے اجازت طلب کرلی۔

نجی ٹی و ی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نے وزیرا عظم عمران خان کو خط لکھ کر سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی اجازت مانگی ہے۔

فردوس شمیم نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے کرسندھ حکومت کو شرمسار کرنا چاہتا ہوں،مستعفی ہونے کی اجازت دیں،میر استعفیٰ سندھ حکومت کے آمارانہ طرز کو آشکار کردے گا۔