شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے خلاف تھانہ ریس کورس مقدمہ درج کروایا تھا۔فائل فوٹو
شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے خلاف تھانہ ریس کورس مقدمہ درج کروایا تھا۔فائل فوٹو

پاکستان بھارت کےخلاف قانونی چارہ جوئی کرےگا،شہزاد اکبر

پاکستان نے بھارت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے پیگاس اسپائی وئیر سے جاسوسی کو پاکستان کی سالمیت پر حملہ قرار دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ پاکستان بھارت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے اسپائی وئیر سے 2019 میں عمران خان کے فون پر حملہ کیا اور پاکستان کی اعلیٰ ملٹری حکام کو بھی ٹارگٹ کیا گیا۔

اس حوالے سے شہزاد اکبر نے کہا کہ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائیں گے، جنہیں اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر شیئر کیا جائے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو لے کر خطے میں بھارت کے جو عزائم ہیں، پیگاسس اسپائی وئیر اس سلسلے کی کڑی ہے، یہ اسپائی وئیر 2016 سے مختلف ممالک کو بیچا گیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ نے مزید کہا کہ دس ممالک کو یہ اسپائی وئیر بیچا گیا، جس میں ہندوستان شامل ہے، یہ اسپائی وئیر صرف اسرائیلی حکومت کی منظوری سے ہی کسی حکومت کو بیچا جا سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے اس اسپائی وئیر کو سیاسی حریفوں، صحافیوں، ججز کے خلاف استعمال کیا۔

شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے اس اسپائی وئیر کے ذریعے 2019 میں عمران خان کے فون پر بھی اٹیک کیا اور ان کا ڈیٹا لینے کی کوشش کی۔اُن کا کہنا تھا کہ بھارت نے اس اسپائی وئیر کے ذریعے پاکستان کی اعلیٰ ملٹری حکام کو بھی ٹارگٹ کیا اور ڈیٹا لینے کی کوشش کی، اس کے ذریعے دس ممالک کے اعلیٰ عہدیداروں کو ٹارگٹ کیا گیا۔