منڈی بہاؤالدین میں مبینہ طورپربیٹی نےفائرنگ کرکے ماں کوقتل کردیا۔اس حوالےسے پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ منڈی بہاؤالدین کے علاقے قادر آباد میں پیش آیا جہاں بیٹی نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی نے رشتے کے تنازع پر ماں پر فائرنگ کی جس سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔
اس حوالے سے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور ملزمہ کی تلاش جاری ہے جب کہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔