وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا۔ نوٹیفکیشن جاری

سیالکوٹ سے نو منتخب ایم پی اے احسن سلیم بریار کو عہدہ مل گیا

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے سیالکوٹ سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن صوبائی اسمبلی احسن سلیم بریارکو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق احسن سلیم بریار کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق انہیں وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی برائے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ مقررکیا گیا ہے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ سے نو منتخب رکن اسمبلی نے بھی ملاقات کی جس میں عثمان بزدار نے انہیں مبارکباد دی۔