لندن میں مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی سے متعلق لندن میں مقیم شریف خاندان کے لیے مشکلات کھڑی ہو گئیں۔
پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ کے سربراہ نے نواز شریف کے نواسے کی شادی کے موقع پر ہوٹل کے باہر پُر امن مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا۔پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ کے سربراہ نے مظاہرے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنید صفدرکی شادی کے دن ہوٹل کے باہر22 اگست کو مظاہرہ کیا جائے گا۔
انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ یہ مظاہرہ پُرامن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ کرپٹ افراد کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی قومی احتساب بیورو کے سابق سربراہ سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سیف سے ہو رہی ہے۔
عائشہ سیف اور جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوگا۔ نکاح کی تقریب لینزبرو میں ہائیڈ پارک کارنرمیں ہوگی، نکاح کی تقریب کا دعوت نامہ مہمانوں کو بھیج دیا گیا ہے۔