ملزمان نے میرے کپڑے پھاڑے اور مجھے ہوا میں اچھالتے رہے۔فائل فوٹو
ملزمان نے میرے کپڑے پھاڑے اور مجھے ہوا میں اچھالتے رہے۔فائل فوٹو

ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے لڑکی کے کپڑے پھاڑنے کا واقعہ

لاہور:پولیس نے یوم آزاد کے موقع پر مینار پاکستان گراؤنڈ میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے لڑکی کے کپڑے پھاڑنے کے واقعہ میں 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے دن مینا ر پاکستان گراؤنڈ میں  ٹک ٹک بناتے ہوئے  لڑکی کے کپڑے پھاڑنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔اس دوران ملزمان نے لڑکی کو ہاتھوں سے اوپر اٹھایا اوراس دوران اس کے کپڑے بھی پھاڑ دئیے۔پولیس کے مطابق مقدمہ کے اندارج کے بعد فوٹیج اور دیگر شواہد کی بنا پر ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے جلد ہی ان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

مقدمہ مدعیہ کے مطابق وہ اپنے چھ ساتھیوں کے ہمراہ ویڈیو بنانے کےلیے اقبال پارک میں موجود تھی جب لوگوں نے ان پر حملہ کیا،ملزمان نے میرے کپڑے پھاڑے اور مجھے ہوا میں اچھالتے رہے۔