فائرنگ آزاد امیدوارچوہدری ارشد کےحامیوں نے کی۔فائل فوٹو
فائرنگ آزاد امیدوارچوہدری ارشد کےحامیوں نے کی۔فائل فوٹو

گدھی کی رسی کھولنے پر جھگڑا۔دو بھائی قتل

نارووال کے علاقے نورکوٹ میں گدھی کی رسی  کھولنے کے الزام میں دو بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان گرفتار کر لئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کیس میں ملوث پانچ میں سے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا جبکہ دیگر تین ملزما ن کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

جمعرات کی رات نارووال کے علاقے نورکوٹ میں 17سالہ شہروز اور 10سالہ شبیر نامی دونوں بھائیوں کوعرفان اورعمران نامی ان کے پڑوسی اوردیگر تین ملزمان نے گدھی کی رسی کھولنے کے الزام میں گولی مارکر قتل کردیاتھا۔