فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور آرمی اورائیرفورس میں ملازمت کر رہی تھیں۔فائل فوٹو
فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور آرمی اورائیرفورس میں ملازمت کر رہی تھیں۔فائل فوٹو

فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں

کراچی:پاکستان ایئر فورس کی فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) حکام کی جانب سے ماہ نورفرزند کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ایم اے حکام نے بتایا کہ فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور آرمی اورائیرفورس میں ملازمت کر رہی تھیں اور کورونا کا شکار ہونے کے بعد سی ایم ایچ ملیر کینٹ میں زیرعلاج تھیں جبکہ ان کے والد بھی کورونا کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

پی ایم اے کے مطابق ملک میں اب تک 220 ڈاکٹر کورونا سے انتقال کر چکے ہیں جس میں سے سندھ میں اب تک 77 ڈاکٹرز عالمی وبا سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔