فائرنگ کے نتیجے میں سابق ایم پی اے نذیر چوہان بال بال بچ گئے۔فائل فوٹو
فائرنگ کے نتیجے میں سابق ایم پی اے نذیر چوہان بال بال بچ گئے۔فائل فوٹو

جہانگیر ترین گروپ کا بٹوارا۔11اراکین کی علیحدگی کا دعویٰ

لاہور: پنجاب سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نذیر چوہان نے دعوی کیا ہے کہ ترین گروپ کے 11اراکین جلد علیحدگی اختیارکرنے کا اعلان کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترین ہم خیال گروپ سے علیحدگی اختیار کرنے والے پنجاب کے ایم پی اے نذیر چوہان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی اور میں نے وزیراعظم سے اپنی غلطی پر معافی مانگ لی ہے، میں نے وزیراعظم سے کہا کہ اپنے عمل پر شرمندہ ہوں آپ میرے قائد ہیں معاف کردیں، پہلے مجھے ڈانٹ پڑی پھر سرزنش کے بعد معافی مل گئی، اور پھر وزیراعظم نے مجھے بلدیاتی الیکشن میں متحرک ہونے کا حکم دیا ہے۔

ایم پی اے نذیر چوہان نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم کو بتایا ہے کہ بہت سے لوگ ترین گروپ چھوڑنا چاہتے ہیں، ترین گروپ کے 11 اراکین جلد علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کریں گے اور میں جلد ان ارکان کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرائوں گا۔

واضح رہے کہ نذیر چوہان نے رواں ماہ کے پہلے ہفتے ہی ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، اور کہا تھا کہ میں جہانگیر ترین کے ساتھ ہر پیشی پرگیا لیکن مشکل میں مجھے جہانگیر ترین نے فون کال تک نہیں کی، انہوں نے مجھے استعمال کیا ، لہذا ترین گروپ سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں نے جہانگیر ترین کو اپنا لیڈر مانا لیکن وہ اس قابل نہیں، میرا جہانگیر خان ترین گروپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، میرا ایک ہی لیڈر ہے اس کا نام عمران خان ہے اور رہے گا۔