پنجاب میں بلدیاتی قوانین سے متعلق قانون سازی ہو رہی ہے۔فائل؛ فوٹو
پنجاب میں بلدیاتی قوانین سے متعلق قانون سازی ہو رہی ہے۔فائل؛ فوٹو

میاں محمود الرشید کے زیراستعمال جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی پکڑی گئی

لاہور:پولیس نے وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید کے زیراستعمال جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی پکڑلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈرائیور لیاقت علی کو گرفتار کرکے گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے، گاڑی پر ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ کی سرکاری گاڑی کا نمبرلگا ہوا تھا۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر میاں محمودالرشیدکے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر بلدیات کے زیر استعمال پرائیویٹ گاڑی پر سرکاری نمبر نہیں لگایا گیا، میاں محمودالرشید سرکاری گاڑی استعمال کر رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیربلدیات کو اپنے زیر استعمال سرکاری گاڑی کے رجسٹریشن نمبرکی تبدیلی کاعلم نہیں،وزیربلدیات نے سرکاری گاڑی کے رجسٹریشن نمبرکی تبدیلی کی تحقیقات کاحکم دیاہے۔