فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیب نے 17 کرپشن انکوائریزشروع کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 17 کرپشن انکوائریزشروع کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اعلامیے میں بتایاگیا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں جعلی بینک اکاونٹس اسکینڈل کی 10 انکوائریوں کی منظوری دی گئی ہے جبکہ اومنی گروپ کی شوگر ملز اورسابق ایم ڈی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن( پی آئی اے) اعجاز ہارون کیخلاف بھی کرپشن انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ چینی، آٹا، منی لانڈرنگ کیسز کو منطقی انجام تک پہنچاناترجیح ہے جبکہ جعلی اکائونٹس اوراختیارات کے ناجائزاستعمال کیسزبھی نمٹائے جارہے ہیں،اثاثہ جات ،غیرقانونی ہاو¿سنگ سوسائٹیزکیسزکومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

یئرمین نیب سے مزیدکہا کہ بدعنوان عناصر سے 3 سال میں 535 ارب برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔