کفایت شاہ باچہ کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو
کفایت شاہ باچہ کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو

مسجد کے اندر پشتو گلوکارکو قتل کردیا گیا

صوابی:مسجد کے اندر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوابی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مشہور پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ کو قتل کردیا، مقتول نماز جمعہ پڑھنے مسجد میں داخل ہو رہے تھے کہ اچانک ان پر فائرنگ کی گئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ واقعہ میں ایک بچہ بھی زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کفایت شاہ باچہ کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ بچہ کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اس کے علاوہ واقعہ کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔