گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوارکی وجہ سے گری۔فائل فوٹو
گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوارکی وجہ سے گری۔فائل فوٹو

ایران جانیوالے3 نوجوان تفتان صحرا میں بھوک پیاس سے چل بسے

وزیرآباد: اچھے دنوں کی امید لگا کرایران جانے والے 3 نوجوان زندگی سے چلے گئے۔

تینوں نوجوانوں کو ایجنٹ نے تفتان اور نوکنڈی کے درمیان صحرا میں بے یارو مدد گار چھوڑ دیا اور وہ  بھوک اور پیاس سے  دم توڑ گئے۔

وزیرآباد کے نواحی موضع چک گلّاں کے ایران جانے والے 3 نوجوانوں کو ایجنٹ نے اضافی رقم نہ ملنے پر تفتان اور نوکنڈی کے درمیان صحرا میں بے یارو مدد گار چھوڑ دیا، بھوک اور پیاس سے تینوں دم توڑ گئے۔ طویل بے ہوشی کے بعد ایک نوجوان بچ گیا جس نے لواحقین کو مطلع کیا۔

رانا سجاد، اس کا چچا زاد بھائی خلیل الرحمان، بھانجا حافظ بلال اور سجاد کا برادر نسبتی رانا فیاض ایک گروپ کے ہمراہ 6 اگست کو ایران کے لیے روانہ ہو ئے تھے۔ تفتان کے ایک ایجنٹ سے ان کو ایران بھجوانے کا دس ہزار روپے فی کس معاہدہ ہوا۔

چاغئی کے علاقہ تفتان اورنوکنڈی کے درمیان صحرائی علاقہ میں سعید بلوچ نامی ایجنٹ نے 35 ہزار روپے فی کس دینے کا مطالبہ کیا جو پورا نہ ہو سکا۔ ایجنٹ انھیں صحرا میں چھوڑکرغائب ہو گیا۔

تمام افراد دو دن تک بھوکے پیاسے بھٹکتے رہے۔ اس دوران ان کا ایک ساتھی دم توڑ گیا جس کی نعش اٹھا کر وہ بھٹکتے رہے، گروپ کے تمام ارکان بھوک، پیاس اور تھکاوٹ سے بے ہوش ہو گئے اور صحرا میں پڑے رہے۔