لاہورمیں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 135 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔فائل فوٹو
لاہورمیں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 135 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔فائل فوٹو

لاہوراور گردو نواح میں موسلا دھار بارش۔ نظام زندگی درہم

لاہوراور گردو نواح میں صبح سے ہی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے لاہوراور راولپنڈی سمیت متعدد شہروں میں مزید دو دن بارشوں کی پیشگوئی کردی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں صبح سویرے ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔لاہور میں صبح سویرے موسلادھار بارش سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے اور شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی بند ہے۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن ( لیسکو) کا کہنا ہے کہ بارش رکنے کے بعد بجلی بحالی کا کام شروع ہو گا۔ لاہورکے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہورمیں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 135 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

تاج پورہ میں 98، فرخ آباد میں 90، مغل پورہ میں 80 ملی میٹر ، اندرون شہر میں 74، چوک ناخدا 65، نشتر ٹائون میں 57 ، گلشن راوی میں 46، جیل روڈ34،سمن آباد32،اقبال ٹاو¿ن میں 29 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ شیخ پورہ ، منڈی بہاوالدین ، فیض آبادمیں گزشتہ تین گھنٹوں سے تیز بارش جاری ہے جبکہ ساہیوال میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم بجلی کی فراہمی میں رکاوٹیں آ رہی ہیں ۔ رینالہ خورداور گردو نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔