نیوٹرل کو ہمیشہ نیوٹرل رہنا چاہیے ،مجھے افسوس ہے کہ اعلیٰ عدالتوں میں یہ ماحول دیکھ رہے ہیں۔فائل فوٹو
نیوٹرل کو ہمیشہ نیوٹرل رہنا چاہیے ،مجھے افسوس ہے کہ اعلیٰ عدالتوں میں یہ ماحول دیکھ رہے ہیں۔فائل فوٹو

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کا خطاب۔”گو نیازی گو “کے نعرے

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی تقریرکے دوران اپوزیشن نے بھرپور احتجاج کیا اور”گو نیازی گو “کے نعرے لگاتے رہے ۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اوراس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا ، اس دوران پارلیمنٹ میں مکمل خاموشی رہی مگر جونہی اسپیکر قومی اسمبلی نےمائیک سنبھالا اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کر دیا ، اسپیکر نے صدر مملکت کو خطاب کی دعوت دی ، صدر مملکت کے مائیک سنبھالنے سے قبل ہی اپوزیشن نے نعرے بازی شروع کر دی تھی ، اپوزیشن کی جانب سے ’’گو نیازی گو‘‘ کے نعرے لگتے رہے ۔

اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کر رہے ہیں۔ اس دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابا کیا جارہا ہے۔ اپوزیشن اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور انہوں نے حکومتی کارکردگی کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ انہوں نے میڈیا کو آزاد کرو اور معاشی قتل بند کرو کے نعرے  بھی لگائے۔ اپوزیشن احتجاج کرنے کے بعد اجلاس سے واک آؤٹ کرگئی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی اپنی تقریر میں کہا کہ میں حکومت کی تین سالہ کارکردگی کا ذکر کر رہا ہوں ، اور آپ لوگوں کو شر شرابے کے باوجود اسے تسلیم کرنا ہوگا ۔