زلزلہ کی گہرائی زیرزمین 23 کلومیٹر اورمرکز اٹک سے 28 کلومیٹر جنوب میں تھا۔فائل فوٹو
زلزلہ کی گہرائی زیرزمین 23 کلومیٹر اورمرکز اٹک سے 28 کلومیٹر جنوب میں تھا۔فائل فوٹو

اسلام آباد،سوات اورگردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد:پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورگردو نواح  جبکہ خیبر پختونخوا کے شہر سوات اور اس کے گردونوا ح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ کی گہرائی زیرزمین 23 کلومیٹر اورمرکز اٹک سے 28 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

ابتدائی طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورکلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دفاتر اورگھروں سے باہر نکل آئے۔