ان آٹھ شہروں میں ہوٹلوں میں ڈائننگ کی اجازت ہفتے کے ساتوں دن ہو گی۔فائل فوٹو
ان آٹھ شہروں میں ہوٹلوں میں ڈائننگ کی اجازت ہفتے کے ساتوں دن ہو گی۔فائل فوٹو

ججز کو بھی اثاثوں کا جواب دینا ضروری ہے۔ اسد عمر

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ قانون سب سے بالا تر ہے ، ججز بھی قانون سے بالا تر نہیں، انہیں بھی اپنے اثاثوں کا جواب دینا ضروری ہے ، ایسا نہیں کہ ججز سے ان کے اثاثوں کاپوچھا جائے تو جواب ملے کہ یہ عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے ۔

جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی ٹرپل ون بریگیڈ یا ٹینکوں سے ممکن نہیں ، جمہوریت کی مضبوطی عوام کی بہتری سے ہوتی ہے ، ہر نظام می بہتری کی گنجائش ہوتی ہے ، جمہوریت کے فروغ کیلیے میڈیا کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ صحافت اور صحافی کی آزادی کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں ہو سکتی ، فواد چوہدری یا کسی کے پاس بھی ایسا اختیار نہیں ہونا چاہیے کہ وہ کسی صحافی کو سچ بولنے سے روک سکیں ،

جمہوریت جمہور کا نام ہے ، لیکن عوام کو جھوٹی خبروں سے گمراہ کرنے سے روکنا بھی فواد چوہدری کا کام ہے ،اگرکسی جھوٹی خبر سے کسی پاکستانی کی عزت محفوظ نہیں یا معاشرے میں خرابی پھیل رہی ہے تو اس کا نظام ہونا چاہیے۔