فائل فوٹو
فائل فوٹو

موبائل فون اسٹیڈیم میں لے جانے پر پابندی عائد

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی سیکیورٹی انتظامیہ نے پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں شائقین کے موبائل فون اسٹیڈیم میں لے جانے پر پابندی عائد کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق شائقین کا کہنا ہے کہ ہمیں پہلے موبائل فون اسٹیڈیم میں نہ لانے کے حوالے سے کیوں نہیں بتایاگیا،اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے صرف کورونا ویکسی نیشن کارڈ لانے کا کہا گیا تھا کہ مگر یہاں آ کر موبائل فون پر بھی پابندی کا کہا جا رہاہے جس سے پریشانی کا شکار ہورہے ہیں۔

شائقین کی جانب سے پی سی بی سے مطالبہ کیا گیا کہ موبائل فون پر پابندی کو ختم کیا جائے۔

دوسری جانب پی سی بی حکام نے واضح کیا کہ موبائل فون پر پابندی کا فیصلہ کرکٹ بورڈ کی طرف سے نہیں بلکہ سٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔