اضافے سے صارفین پر 30 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔فائل فوٹو
اضافے سے صارفین پر 30 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔فائل فوٹو

پٹرول کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلیے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے درخواست پر 30 ستمبرکوسماعت ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دیدی ،درخواست اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل اورفرنس آئل سےمہنگی ترین پیداواربجلی مہنگی ہونےکی وجہ ہے ، گزشتہ ماہ ڈیزل سے 22 روپے62 پیسے فی یونٹ اور فرنس آئل سے18 روپے 24 پیسے فی یونٹ بجلی پیداکی گئی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر30 ستمبرکوسماعت ہو گی، منظوری کی صورت میں صارفین پر 25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

یاد رہے رواں ماہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں 1روپے 38 پیسےفی یونٹ اضافہ کرتے ہوئے کہا تھا اضافے کا اطلاق صرف ستمبرکے بلوں پر ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا، فیصلے کا اطلاق ڈسکوزکے صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پرہوگا۔