جڑواں بیٹوں کی پیدائش دبئی میں ہوئی۔فائل فوٹو
جڑواں بیٹوں کی پیدائش دبئی میں ہوئی۔فائل فوٹو

پاکستان ہر قسم کے کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے۔ آرمی چیف

راولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات یونان کے سفیر نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی سیاحت ، کاروبا ر اور کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی جبکہ علاقائی سیکیورٹی اورافغانستان کی صورتحال پر بھی اظہار خیال کیا گیا ۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغان عوام کے روشن مستقبل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، ہر شعبے میں باہمی تعاون کے فروع کی حوصلہ افزائی کریں گے،پاکستان خطے کو پرامن رکھنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

یونانی سفیر نے افغان امن میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اورافغانستان سے انخلا کے معاملے پر کی جانے والی مدد کو سراہا۔