گزشتہ 24گھنٹوں میں دو ہزار333 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔فائل فوٹو
گزشتہ 24گھنٹوں میں دو ہزار333 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔فائل فوٹو

کورونا سے مزید47افرا د جان کی باز ی ہارگئے

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید47افرا د جان کی باز ی ہارگئے جبکہ دو ہزار333 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ30ہزار238ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک بھر میں 51 ہزار 139کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4.56 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعدادچار لاکھ 52 ہزار267، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 874، پنجاب میں چار لاکھ 24 ہزار701، اسلام آباد میں ایک لاکھ چار ہزار427، بلوچستان میں 32 ہزار796، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 864ور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 264 ہو گئی ہے۔

ین سی اوسی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 470 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں سات ہزار295، خیبرپختونخوا پانچ ہزار444، اسلام آباد 905، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 345 اور آزاد کشمیر میں 733 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔