عدالے نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔فائل فوٹو
عدالے نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔فائل فوٹو

مراد علی شاہ کی نااہلی کے لیے دائر درخواست مسترد

کراچی:سند ھ ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈ ر حلیم عادل شیخ کی جانب سے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی نااہلی کے لیے دائرکی گئی درخواست مسترد کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے حلیم عادل شیخ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے مراد علی شاہ کی نااہلی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی تھی جس میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ وزیراعلی سندھ نے امریکا کی دہری شہریت الیکشن کمیشن سے چھپائی تھی اس لئے وہ صادق اور امین نہیں رہے ۔