فرد جرم کیلیے سماعت 14 اکتوبر کو مقررکردی ۔فائل فوٹو
فرد جرم کیلیے سماعت 14 اکتوبر کو مقررکردی ۔فائل فوٹو

آصف زرداری آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کر دیں گے ۔احتساب عدالت

اسلام آباد:احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی ، آصف زرداری پیش نہ ہوئے جس پرعدالت نے کہا کہ آصف زرداری آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کر دیں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت پیش ہوئے اور آصف علی زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی ، ساتھ ہی  ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے سے متعلق بھی درخواست دائرکی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آصف زرداری عدالت میں طبی مسائل کے باعث پیش نہیں ہو سکتے ، لہذا فرد جرم ویڈیو لنک کے ذریعے عائد کی جائے ۔

عدالت نے ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست رد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرآصف زرداری کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی تنبیہہ کردی ۔

عدالت نے  آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے فرد جرم کیلیے سماعت 14 اکتوبر کو مقررکردی ۔