نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے واٹر پمپس لگا دیے گئے ہیں،فائل فوٹو
نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے واٹر پمپس لگا دیے گئے ہیں،فائل فوٹو

کے ایم سی انتظامیہ نے شہر میں ضروری اقدامات کر لیے۔ مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں متوقع طوفانی بارشوں کے پیش نظر تمام تر خدشات سے نمٹنے کیلیے انتظامیہ متحرک ہے۔

اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹرکے ایم سی مرتضیٰ وہاب نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ کے ایم سی انتظامیہ نے شہر میں ضروری اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیہ کے تمام ادارے ٹریفک پولیس رین ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود ہے، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ ارکان کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی ہیں۔

کراچی کے لیے جن وزرا کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ان میں مکیش چاولہ ساؤتھ ، سعید غنی ایسٹ ، تیمور تالپور کورنگی ، شہلا رضا سینٹرل ، ساجد جوکھیو ملیر، لیاقت آسکانی کیماڑی اور وقار مہدی ویسٹ شامل ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہرکے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے واٹر پمپس لگا دیے گئے ہیں، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں۔

ایڈمنسٹریٹرکراچی نے شہریوں سے اپیل کی کہ بارش کے دوران غیر ضروری طورپرگھروں سے باہر نہ نکلیں، شہری حکومت اور بلدیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔