عمر فاروق کو اس کے دوست نے قتل کرکے لاش بذریعہ ٹرک کابل روانہ کی تھی۔فائل فوٹو
عمر فاروق کو اس کے دوست نے قتل کرکے لاش بذریعہ ٹرک کابل روانہ کی تھی۔فائل فوٹو

کراچی سے لاش افغانستان بھیجنے کے کیس میں اہم پیشرفت

پشاورَپلاسٹک کے ڈرم میں لاش پاکستان سے افغانستان بھیجنے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابقسی سی پی او پشاور عباس احسن کا کہنا ہے کہ لاش کراچی کے علاقے سچل سے لاپتہ ہونے والے عمر فاروق کی ہے، مقتول کو اغوا کر کے دوست نے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

سی سی پی او عباس احسن نے بتایا کہ عمر فاروق کو اس کے دوست نے قتل کرکے لاش بذریعہ ٹرک کابل روانہ کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے ذریعے لاش افغانستان بھجوانے والے کا سراغ بھی مل گیا ہے، سلطان خان نامی شخص نے یکم ستمبر کو کابل میں جمعہ خان کو کنٹینر بک کروایا تھا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کراچی پولیس سے رابطے میں ہیں۔