عمر شریف کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے متصل قبرستان میں کی جائے گی ۔فائل فوٹو
عمر شریف کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے متصل قبرستان میں کی جائے گی ۔فائل فوٹو

عمر شریف کی میت کل صبح کراچی پہنچے گی

کراچی:پاکستان کے معروف کامیڈین اوراسٹیج کے بادشاہ عمر شریف کی میت میونخ سے براستہ استنبول کراچی لائی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق عمر شریف کی میت کل صبح غیر ملکی پرواز سے 5 بج کر 45 منٹ پر کراچی پہنچے گی جہاں سے میت کو سماجی ادارے کے سرد خانے میں منتقل کیا جائے گا ، نماز جنازہ کل سہ پہر تین بجے عمر شریف پارک کلفٹن میں ادا کی جائے گی ، عمر شریف کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے متصل قبرستان میں کی جائے گی ۔

مرحوم کامیڈین عمرشریف کے بیٹے جواد عمر نے بتایاہے کہ ان کے مرحوم والد کی نماز جنازہ مولانا بشیر فاروقی پڑھائیں گے ۔

اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جواد عمر نے کہا کہ بدھ کی صبح والد کی میت کراچی پہنچا دی جائے گی، عمرشریف کی نماز جنازہ بدھ کے روز 3 بجے ادا کی جائے گی۔جواد عمر نے بتایا کہ عمر شریف کی نماز جنازہ کلفٹن پارک میں مولانا بشیر فاروقی پڑھائیں گے اوران کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہوگی۔