وزیر اعظم نے کابینہ کے ارکان کو بتایا کہ ان کے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے۔فائل فوٹو
وزیر اعظم نے کابینہ کے ارکان کو بتایا کہ ان کے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے۔فائل فوٹو

ڈاکٹر عبدالقدیر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

اسلام آباد:ڈاکٹر عبدالقدیر کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ فیصل مسجد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر قدیر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ پاکستانی عوام کے لئے ڈاکٹر قدیر قومی ہیرو تھے، ملک کو ایٹمی ریاست بنانے پر قوم ان سے محبت کرتی ہے، انہوں  نے ہمیں ایک جارح ایٹمی پڑوسی سے تحفظ فراہم کیا، ڈاکٹر قدیر کو ان کی خواہش کے مطابق فیصل مسجد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

محسن پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی ریاست بنانے میں مرکزی کردار اداکیا جس کی وجہ سے پاکستانی قوم ان سے بے پناہ محبت کرتی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر نے ہمیں ایک جارحانہ ایٹمی قوت رکھنے والے پڑوسی ملک سے تحفظ فراہم کیا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستانیوں کے لیے قومی ہیرو کی حیثیت رکھتے تھے۔عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر کی تدفین ان کی خواہش کے مطابق فیصل مسجد میں کی جائے گی۔