دہشت گردی کے خاتمے میں سکییورٹی فورسز کے عزم اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،فائل فوٹو
دہشت گردی کے خاتمے میں سکییورٹی فورسز کے عزم اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،فائل فوٹو

کالعدم تحریک لبیک کا لانگ مارچ۔ شیخ رشید کا مذاکرات کامیاب ہونے کا دعویٰ

لاہور:حکومت اور کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام بند راستے کھول دیے جائیں گے۔قافلے کے شرکا ضلع گوجرانوالہ میں مریدکے کے نواح میں جی ٹی روڈ پر دھرنا دیے ہوئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت کے مابین مذاکرات میں معاملات کافی حد تک طے پا چکے ہیں، ٹی ایل پی کے زیر حراست افراد کو چھوڑ دیا جائے گا اور ماضی میں کیے گئے معاہدے کے تحت فرانسیسی سفارتکار کو بے دخل کرنے کے معاملہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ معاہدے میں طے پایا ہے کہ یہ لوگ منگل کی شام تک مرید کے میں ہی بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ مطالبات کا جائزہ لے کر منگل تک معاملہ حل کرلیا جائے گا، وہ اس معاملے پر آج پریس کانفرنس کریں گے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات کو سنا ہے، حکومت احتجاجی ریلی کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور اور مشاورت کرے گی، مظاہرین جہاں ہیں وہیں پرامن احتجاج جاری رکھیں گے، دھرنا پر امن رہے گا اور راستے کھلے رکھے جائیں گے، پرامن رہنے کی صورت میں پولیس اور سیکیورٹی ادارے دھرنے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے، مطالبات کی منظوری کے بعد مظاہرین پرامن طور پر احتجاج ختم کر دیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم نے کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعدرضوی سمیت تحریک کے دیگررہنماؤں اورکارکنان کی رہائی،ا ن کیخلاف بنائے گئے مقدمات ختم کرنے اورسعد رضوی کانام فورتھ شیڈول سے نکالنے سے متعلق  دودن کی مہلت مانگی ہے۔