انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں اپنے اتحادیوں اور ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔فائل فوٹو
انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں اپنے اتحادیوں اور ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔فائل فوٹو

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اپوزیشن میں بیٹھنے کو تیار

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کے نمبر پورے ہونے کے بعد اپوزیشن میں بیٹھنے کا اشارہ دیدیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹرپرایک پیغام میں کہا ہے کہ میں نے اپنا اختیار اپنی جماعت بی اے پی کے اراکین اوراتحادیوں کو دیا۔ موجودہ سیاسی منظر نامے میں اتحادی اور بی اے پی جو بہتر ہوگا وہ فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے پیغام میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم ناراض ارکان کے ساتھ حکومت بناتی ہے تو ہم اپوزیشن میں بھی بیٹھنے کیلیےتیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے اپنا یہ شوق بھی پورا کرلیں لیکن اس کے بعد صوبے کو جو نقصان ہو گا اس کی ذمے داری بی اے پی کے ناراض ارکان، پی ڈی ایم، پی ٹی آئی اور وفاق کے چند سمجھدار لوگوں پر آئے گی۔انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں اپنے اتحادیوں اور ساتھ دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ ناراض اراکین اور متحدہ اپوزیشن کی جانب سے 40 اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا جارہاہے جبکہ وزیر اعلیٰ کو گھر بیجھنے کیلیے 33 اراکین کی ووٹ کی ضرورت ہوگئی ۔

65 اراکین پر مشتمل بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگئی ۔