اعظم سواتی کو جواب دینے کے لیے 15 روز کی مہلت

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کو الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پرالزامات پرشوکاز نوٹس کا جواب دینے کے لیے 15 روز کی مہلت دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن ممبران شاہ محمد جتوئی اور نثار درانی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن اورچیف الیکشن کمشنرپراعظم سواتی کے الزامات کے معاملے پر سماعت کی۔ وزیر ریلوے اعظم سواتی ذاتی طور پر پیش ہوئے۔

وفاقی وزیر اعظم سواتی کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ بیرسٹر علی ظفر اسلام آباد میں موجود نہیں، وہ اعظم سواتی کی جانب سے جواب داخل کریں گے، شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے لیے ایک مہینے کا وقت دیا جائے، الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیے کہ ایک مہینہ بہت زیادہ ہے، 15 دن کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب دیں، الیکشن کمیشن نے سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔