ڈیل کرنی ہوتی تو 2018 میں جیلوں میں نہ جاتے۔فائل فوٹو
ڈیل کرنی ہوتی تو 2018 میں جیلوں میں نہ جاتے۔فائل فوٹو

شادی کے بعد سے مریم ہی وزیر اعظم ہیں ۔کیپٹن صفدر

اسلام آباد:کیپٹن( ر)ریٹائرڈ صفدر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ جب سے شادی ہوئی ہے مریم نواز کو وزیراعظم ہی دیکھ رہاہوں ۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہاہے کہ جب سے شادی ہوئی ہے مریم نواز کو وزیراعظم ہی دیکھ رہاہوں ، مریم نوازکی وزیراعظم بننے والی بات سیاسی نہیں ،روحانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی غیرجمہوری قوت کے ساتھ ہاتھ ملانے سے پہلے اپناہاتھ کاٹ دیں گے، ڈیل کرنی ہوتی تو 2018 میں جیلوں میں نہ جاتے، ہماری ڈیل سڑکوں پر ہوگی۔