آصف علی نے افغان فاسٹ بولر کریم جنت کو ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگا کر سنسنی خیز میچ چند لمحات میں ہی ختم کردیا
آصف علی نے افغان فاسٹ بولر کریم جنت کو ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگا کر سنسنی خیز میچ چند لمحات میں ہی ختم کردیا

دبئی:آصف علی نےایک اوورمیں ہی پاکستان کوفتح دلادی

افغانستان کیخلاف فتح کیلئے درکار 2 اوور میں 24 رنز 4 چھکے لگا کر پورے کردیے۔جارح مزاج آصف علی نے افغانستان کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔فتح کیلئے درکار 2 اوورز میں 24 رنز صرف 6 گیندوں پر 4 چھکے لگا کر ہی پورا کردیا۔اس فتح کے بعد پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے رسائی یقینی بنا لی۔

دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔جس میں افغان کپتان محمد نبی اور گلبدین نائب کے ناقابل شکست 35،35 رنز شامل تھے۔
ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا تاہم رضوان صرف 8 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد فخرزمان 30 رنز کی ذمہ دارنہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد حفیظ صرف 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

اس کے بعد امید تھی کی شعیب ملک کوئی بڑی اننگز کھیلیں گے مگر وہ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔افغان اسٹار اسپنر راشد خان نے میچ کے اہم مرحلے پر محمد حفیظ اور بابر اعظم کی وکٹ لے کر میچ سنسنی خیز بنا دیا۔بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔
افغان ٹیم کے راشد خان کی شاندار بولنگ کے باعث میچ سنسنی خیز ہوا۔12 گیندوں پر 24 رنز درکار تھے ،بظاہر پاکستانی ٹیم مشکل میں دکھائی دے رہی تھی۔ تاہم آصف علی نے افغان فاسٹ بولر کریم جنت کو ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگا کر سنسنی خیز میچ چند لمحات میں ہی ختم کردیا۔