این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا

پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اوران کی کورنگ میں امیدوار مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔

               
October 31, 2021 · اہم خبریں, قومی
دونوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے  جاتے ہیں ۔فائل فوٹو

دونوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے  جاتے ہیں ۔فائل فوٹو

لاہور:این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا،پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اوران کی کورنگ میں امیدوار مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز ملک کے انتقال کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی جس کے بعد الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے جمشید اقبال چیمہ کو امیدوار بنایا گیا تھا، شائستہ پرویز ملک مسلم لیگ ن کی امیدوار تھیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اسلم گل کو میدان میں اُتارا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے نصیر بھٹہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی امیدوار جمشید اقبال چیمہ کا تجویز کنندہ محمد بلال این اے 130 کا رہائشی ہے جبکہ الیکشن این اے 133 میں ہو رہا ہے۔ تائید کنندہ، تجویز کنندہ عدالت عظمی، عدالت عالیہ، الیکشن کمشن کی ججمنٹس موجود ہیں۔ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 60 کے تحت تجویز کنندہ اور تائید کنندہ موجودہ حلقہ کا ہونا چاہیے۔ الیکشن رولز کے تحت جمشید اقبال چیمہ الیکشن لڑنے کےلیے نااہل ہیں۔ جمیشد اقبال چیمہ کے کاغزات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزد مسترد کر دیے۔

ریٹرننگ افسر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار جمشید چیمہ اوران کی اہلیہ مسرت چیمہ کے تجویز کنندہ کا تعلق این اے 133 سے نہیں ۔