کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے خاران میں چیف چوک کے قریب دھماکے میں 11 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب بم کے پھٹنے سے ہوا، ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق بم دھماکے میں گاڑی اورقریبی دکانوں کو نقصان پہنچا ، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے میں 4 سے 5 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا جو موٹر سائکل میں نصب تھا، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی خاران دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے دھماکے میں بے گناہ افراد کے زخمی ہونے پر افسوس اور دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، وزیراعلیٰ کی جانب سے دھماکے میں زخمی افراد کو بہترین علاج و معالجہ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔