اسلام آباد: ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 11 افراد جاں بحق ہوگئے، اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار07 ہو گئی ، ملک بھر میں 22 ہزار741 ایکٹو کیسز ہیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمارکےمطابق مہلک وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 افراد جاں بحق ہوئے ، مزید515 کیسز سامنے آئے جبکہ 340 افراد صحتیاب ہوئے ۔
ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 75 ہزار 673 ہو چکی ہے ۔ سندھ کورونا سے متاثر سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں چار لاکھ 71 ہزار 205 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، سات ہزار 580 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 12 ہزار 918 اب بھی زیر علاج ہیں ۔ پنجاب میں چار لاکھ 40 ہزار 788 افراد میں کورونا پایا گیا ، 12 ہزار 940 افراد جاں بحق ہوئے ، سات ہزار 868 افراد اب بھی زیرعلاج ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 427 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، پانچ ہزار 761 افراد جاں بحق ہوئے ، صوبے میں ایک لاکھ 447 ایکٹو کیسز ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ سات ہزار 63 افراد میں کورونا پایا گیا ، 943 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ، 305 اب بھی زیر علاج ہیں ۔
گلگت بلتستان میں 10 ہزار 392 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 186 افراد مہلک وائرس کے باعث انتقال کر گئے جبکہ 30 مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ بلوچستان میں 33 ہزار307 افراد میں کورونا پایا گیا ، 356 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھے ، 121 ایکٹو کیسز ہیں ۔
آزاد کشمیر میں 34 ہزار 491 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، ریاست میں 741 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 52 مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔