لاڑکانہ:پیپلز پارٹی کے با اثررہنما اور رکن سندھ اسمبلی حسین اسران کے والد کی فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت کے کیس میں چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
اس حوالے سے قمبر شہدادکوٹ پولیس کی جانب سے خاتون کے قتل کے مقدمے میں نامزد 16 ملزمان میں سے 4 کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
مقتولہ کے لواحقین سے تعزیت کے لیے پی ٹی آئی ملیر کے صدر ڈاکٹر مسرور سیال بھی خیرپور جوسو پہنچے۔