کراچی:خاتون پولیو ورکرکو جنسی ہراساں کرنےکے الزام میں انسداد پولیو پروگرام کے رکن کو ملازمت سے برطرف اور گرفتار کرلیا گیا۔اس حوالے سےکوآرڈینیٹر انسداد پولیو پروگرام ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا ہےکہ خاتون ملازمہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اس حوالے سےڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا ہےکہ جنسی ہراسانی کے واقعات بنیادی انسانی حقوق کی پامالی ہے، جنسی ہراسانی یا کوئی بھی غیر اخلاقی حرکت ناقابل برداشت ہے۔
پاکستان پولیو پروگرام کے فرنٹ لائن ورکر نے اپنی ہی ساتھی خاتون ورکر کو جنسی طور پر ہراساں کیا، تاہم خاتون نے مزاحمت کرکے اپنی عزت بچالی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے حکام پاکستان پولیو پروگرام نے ملزم کو گرفتارکرکے نوکری سے برخاست کردیا ہے۔